ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گریٹر نوئیڈا: اے ٹی ایم مشین اکھاڑ کر ساتھ لے گئے بدمعاش، سی سی ٹی وی میں قید

گریٹر نوئیڈا: اے ٹی ایم مشین اکھاڑ کر ساتھ لے گئے بدمعاش، سی سی ٹی وی میں قید

Sun, 03 Feb 2019 22:23:08    S.O. News Service

نئی دہلی ،3فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)گریٹر نوئیڈا سے ایک حیران کر دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے جہاں بدمعاش اے ٹی ایم مشین کو ہی اکھاڑ کر لے گئے۔سی سی ٹی وی کی طرف سے معلوم ہوا ہے کہ تقریباً نصف درجن بدمعاشوں نے رات کو اس واردات کو انجام دیا۔خاص بات یہ ہے کہ بدمعاشوں نے پورے اے ٹی ایم مشین کو محض 10 سے 15 منٹ میں ہی اکھاڑ لیا اور ساتھ لے گئے۔بتایا جا رہا ہے کہ اے ٹی ایم مشین میں تقریباً10 لاکھ روپے تھے۔گریٹر نوئیڈا کے کوتوالی پولیس کو فون پر اطلاع دی گئی کہ ایک بینک کے اے ٹی ایم مشین کو کوئی اکھاڑ کر اپنے ساتھ لے گیا ہے۔خبر ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی تو اسے وہاں بینک کے لوگ بھی ملے۔بینک کے ریکارڈ سے پتہ لگا کہ مشین میں تقریباً10 لاکھ روپے تھا۔پولیس نے اے ٹی ایم مشین اور ارد گرد کی کچھ دکانوں کو سی سی ٹی وی چیک کیا، جس سے معلوم ہوا کہ نصف درجن بدماش رات ڈھائی بجے ایس یو وی گاڑی سے آئے، بدمعاشوں کے ہاتھ میں لوہے کی چھڑی اور مشین اکھاڑنے کے کام میں آنے والے اوزار تھے جس کی مدد سے بدماش محض دس سے پندرہ منٹ میں ہی پوری مشین کو اکھاڑ کر اپنی گاڑی میں لے کر فرار ہو گئے۔


Share: